معیاری خوراک کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع
ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے کہ شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء مقرر کردہ نرخوں پر میسر آئیں۔ اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے KFCایبٹ آباد کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران (Half Cooked/ Unhygienic) فرائیڈ چکن اور منرل واٹر کی مہنگے داموں فروخت کی بنا پرجرمانہ عائد کیا گیا اور KFC انتظامیہ کو مستقبل میں شہریوں کوکھانے پینے کی تمام اشیاء حفضان صحت کے اصولوں کے مطابق اور مقرر کردہ قیمتوں پر مہیا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستقبل میں بھی ہوٹلوں ، فوڈ چینز اور بازار چیکنگ میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے تا کہ معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اورمصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھائے جا ئیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ضلعی انتظامیہ کو 09929310553 یا فیس بک کے زریعے مطلع کریں تا کہ مناسب اقدامات اورقانون کی عملداری کو یقینی بنایا جا ئے۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us