14 اگست 2019- یوم آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات
(کشمیر بنے گا پاکستان)پاکستان بھر کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی14 اگست یوم آزادی کو بطور یو م یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے جس کے تحت جلال بابا ایڈوٹوریم ایبٹ آباد میں تقریب پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق، سٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد۔ ممبر قومی و صوبائی اسمبلی، ڈسٹرکٹ ناظم کرنل ریٹائرڈ سردار محمد شبیر ، جنرل (ر) ایاز سلیم رانا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، ریونیو افسران و سٹاف، دیگر افسران اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سکولوں کے طلبہ نے حمد و نعت، ملی نغمےاور تقاریر اور پیش کیں ۔ تقریب میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ پاکستانی حکومت اور پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہندوستان سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور پاکستان کشمیر کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us