Follow us:
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیرِ صدارت ضلعی پرائس کمیٹی کا اجلاس، رمضان المبارک میں شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے لائہ عمل کی تشکیل۔رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے اور عوام کو کھانے پینے کی اشیاء کی رعائتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جناب عامر آفاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ، جنرل سیکرٹری پریس کلب اور آل ٹریڈرز فیڈریشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں سستا بازار کا انعقاد کیا جائے گا اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں 03 سے 12 روپےتک کمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ روٹی کے وزن میں بھی 10 گرام اضافہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تاجر رہنماوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں کمی کو احسن اقدام قرار دیا اورمصنوعی مہنگائی اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ انسپکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ صبح سویرے سبزی و ٖفروٹ منڈی میں بولی کے وقت حاضر ہونگے، اور نرخنامے اُن کی موجودگی میں فائنل کیے جائنگے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ انتظامیہ کے افسران افطاری کے وقت تک بازاروں میں بذاتِ خود رہیں اور اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھیں گے۔ آئیں سب مل کر رمضان کریم کے بابرکت مہینے میں عبادات کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے آسانیاں فراہم کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ شہری اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ضلعی انتظامیہ کو مطلع کریں تا کہ فوری عمل درآمد کو دیقینی بنایا جا سکے۔ 09929310200: ضلعی کنٹرول روم
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us